وزیراعظم کا ٹیلی فون،وزیراعلی پنجاب کی صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی

145
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

لاہور۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو ٹیلی فون کیا اورپنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشنرز کی پنشن وفاق کے برابر کرنے پر گفتگو کی

۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق فون پر وزیر اعظم نے وزیر اعلی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کے بارے میں گفتگو کی۔وزیراعلی پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی۔