23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر...

وزیراعظم کی ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان کی تحسین، افواج پاکستان وطن عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم کی ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان کی تحسین، افواج پاکستان وطن عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں، شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں افواج پاکستان کی دہشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کارروائی اور فتنہ الخوارج کے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے پر افسران و جوانوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،دہشتگردی کے عفریت سے وطن عزیز کی مٹی کو پاک کرنے کے عزم میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں