20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل...

وزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں،ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، ریگولیٹری نظام کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بناناوقت کا تقاضا اورضرورت ہے،مینوفیکچرنگ کمپنیاں پاکستان میں ادویہ سازی اور سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔

جمعہ کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سی ای او ڈریپ نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کوادارے کے امور اور درپیش چیلنجز بارےبریفنگ دی۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ڈریپ کے فنکشنز اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

- Advertisement -

ا س موقع پر ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ۔ ڈریپ کو اعلیٰ معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن لائسنسنگ انسپکشن کے عمل کو فاسٹ ٹریک پر یقینی بنائیں ۔میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں۔

ریگولیٹری نظام کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بناناوقت کا تقاضا اورضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کی درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے ۔سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ملک سے جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کےلئے فارما سیوٹیکل سیکٹر کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ڈریپ کی پالیسیاں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہوں۔ مینوفیکچرنگ کمپنیاں پاکستان میں ادویہ سازی اور سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔ مقامی طور پر ادویات بنانے کیلیے فارما سیکٹر کو مضبوط کرنا ہو گا ۔پاکستان کی آبادی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے ادویات کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لئے لوکل مینوفیکچرنگ کو بڑھایا جائے۔اس اقدام سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی ۔ فارما سیکٹر میں بہت پوٹینشل ہے، برآمدات کو بڑھا کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511143

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں