وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب

95

اسلام آباد۔ 21ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت سے جو ملاقاتیں کیں ان کا محور مسئلہ کشمیر رہا۔ ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھے ہیں وزیر اعظم نے ان کو آگاہ کیا۔بھارتی ریاست کی سیاہ کاریاں اور فوج کی جانب سے خواتین کی عصمت دری سمیت تمام باتوں سے سعودی قیادت کو آگاہ کیا گیا۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔اس اہم دورے کے دوران وزیر اعظم نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی نہ صرف مذمت کی بلکہحرمین شریفین کی حرمت اور تقدس کے دفاع کے راستے میں آنے والے کسی بھی ایسے چیلنج میں پاکستان کی طرف سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے روزہ رسول پر حاضری دی اور خانہ کعبہ میں ان مظلوم کشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اللہ کے حضور دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یو این اسمبلی کا دورہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ کیونکہ اس پر دنیا کی نظریں اس حوالے سے مرکوز ہیںکہ جس اقوام متحدہ کو مظلوم کی داد رسی اور ظالم کے احتساب کے لیے بنایا گیاوہ اپنی ہی پاس کر دہ قراردادوں پر کس طرحعمل درآمد کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتی ہے۔ وزیر اعظم اس موقع پر بین الاقوامی لیڈر شپ سے ملاقاتیں کریں گے، صدر ٹرمپ نے ثالثی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی تھی انھیںموثر کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کیحکومت پاکستان کا واضح موقف ہے کہ جب تک بھارت کشمیر سے کرفیو ختم نہیں کرتا اس وقت تک مودی سے مذاکرات نہیں ہو سکت۔