اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چپڑاسی چوکیدار کلرک نائی دودھ والا جوتوں والا جن کے اکائونٹ میں اربوں روپے شہباز شریف کی لوٹ مار کے بعد جمع ہوئے، اب یہ معاملہ عدالت میں چلے گا۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہیں وہ چند چپڑاسی چوکیدار کلرک نائی دودھ والا جوتوں والا جن کے اکائونٹ میں اربوں روپے شہباز شریف کی لوٹ مار کے بعد جمع ہوئے۔ 17000 ایسی ٹرانسیکشنز ہوئی ہیں۔
پہلے یہ الزامات تھے اب انکوائری کے بعد ثبوتوں کے ساتھ یہ الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت میں چلے گا، دوسری قسط جس میں لوٹ مار کی اور تفصیلات موجود ہیں۔ بس دیکھتے جائیں کیا کیا لوٹ مار ہو رہی ہے۔