وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی گفتگو

102

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے 02 نومبر کے احتجاج کے لیے حکومت سے باقاعدہ تحریری درخواست کر کے اجازت لے اور یہ یقین بھی دلائے کہ لاک ڈاﺅن نہیں بلکہ پرامن اور مخصوص جگہ پر احتجاج ہوگا۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور جمہوری نظام میں پرامن احتجاج ہر شہری اور ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جس سے کسی کو نہیں روکا جائے گا لیکن احتجاج کی آڑ میں فساد یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز راوالپنڈی میں ہونے والا شیخ رشید کا احتجاج بھی غیر قانونی تھا جس کی انہوں نے انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی تھی اور اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔