وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد سے جاپانی سفارتخانہ کے ناظم الامور کی ملاقات

92

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد سے جاپانی سفارتخانہ کے ناظم الامور نے یہاں ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے پاکستان میں فشریز کے شعبہ کے موجودہ ڈھانچہ کی بہتری پر زور دیا۔ دونوں اطراف سے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈز کے قیام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے ملک میں مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہو گا۔ پاک۔جاپان بزنس ڈائیلاگ جو دسمبر 2018ءمیں ہوا تھا، کے جائزہ سمیت اس کے آئندہ کے سیشن کے حوالہ سے بھی مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا۔