وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

82
وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں
وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف اورپاکستان کے اچھے تعلقات ہیں ، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مشاورت کاسلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ایسا تاثردیاجارہاہے جیسے آئی ایم ایف پاکستان پرظلم کرنے کیلئے بنایا گیاہوں، آئی ایم ایف ایک بنک کی طرح کام کرتاہے، 200 ممالک نے یہ فنڈ قائم کیاہے جس کامقصدیہ ہے کہ اگرکسی رکن ملک کواقتصادی مسائل کا سامنا ہوں توآئی ایم ایف اس کے ساتھ معاونت کرے، آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی حکم نہیں دے سکتا، آئی ایم ایف صرف یہ کہتاہے کہ وسائل کے مطابق اخراجات کرے اوراگرمشکل فیصلے کرنا ہیں تو وہ کرے، آئی ایم ایف اورپاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مشاورت کاسلسلہ جاری ہے، اسی طرح کی مشاورت پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اوردیگر بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں سے کرتا ہے۔