30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع...

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب

- Advertisement -

تھیلسمیا جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے شہریوں میں ز یادہ سے زیادہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں کی آگاہی کیلئے معلوماتی پمفلٹ چھپائے گئے ہیں جو مختلف تعلیمی اداروں سمیت دیگر اہم مقامات پر تقسیم کیے جائیں گے
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تھیلسمیا جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے شہریوں میں ز یادہ سے زیادہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ تھیلسمیا کے بارے میں شہریوں میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے معلومات پمفلٹ چھپائے گئے ہیں جو مختلف تعلیمی اداروں سمیت دیگر اہم مقامات پر تقسیم کیے جائیں گے۔ میڈیا کو سراپا فروشی کے بجائے ایسے مسائل کے طرف بھی توجہ دینی چاہئے جن کا تعلق عام آدمی سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع پر میر خلیل الرحمن سوسائٹی اور سیف بلڈ ٹرانسفرز پروگرام کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیلسمیا جیسے مہلک مرض سے شہریوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیماریوں کے سد باب کیلئے جہاں ادارے اور تنظیمیں ضروری ہیں وہاں سب کی ضرورت آگاہی اور شعور ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں