وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے پاکستان میں انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنٹری ڈائریکٹر مس اینگریڈکرسٹینسن کی ملاقات

117
APP93-30 ISLAMABAD: November 30 - Adviser to PM on Climate Change, Malik Amin Aslam meets Country Director International Labour Organization for Pakistan Ms. Ingrid Christensen. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنٹری ڈائریکٹر مس اینگریڈکرسٹینسن نے ملاقات کی ۔ اینگریڈکرسٹینسن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا چارج سنبھالنے اور پہلے سودنوں کے اہداف میں کامیابی پر ملک امین اسلم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام فریم ورک برائے موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس سی او پی۔ 24میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کی متوقع شرکت کو باعث مسرت قراردیا۔یہ کانفرنس پولینڈ کے شہر کیٹوائس میں منعقد ہونے والی ہے۔