24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں...

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے ) کے نمائندوں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہنڈا، ٹیوٹا، سوزوکی، کیا، ہیونڈائی، یوتونگ اور سازگار سمیت دیگر اہم آٹوموٹو مینوفیکچررز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آٹوموٹو سیکٹر سے متعلق مختلف اہم مسائل پر بات چیت کی گئی جن میں ٹیرف ریٹس، آئندہ بجٹ، ریگولیٹری ڈیوٹیز اور طویل مدتی پالیسیوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

ہارون اختر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے مقامی مینوفیکچررز کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور آٹوموٹو سیکٹر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا وژن برقی گاڑیوں کے فروغ کے لئے مراعات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ہارون اختر خان نے آٹوموٹو مینوفیکچررز کو یقین دلایا کہ اس سیکٹر کے فروغ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاکہ اس کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن طویل مدتی پائیداری اور ترقی کے لئے ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آٹوموٹو مینوفیکچررز کو درپیش تمام چیلنجز جلد حل ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ ہارون اختر خان نے آٹوموٹو مینوفیکچررز کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ وزارتِ صنعت و پیداوار کے ساتھ مل کر ایک تجویز تیار کریں تاکہ اس سیکٹر کے مسائل اور ضروریات کو حل کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593361

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں