وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا تقریب سے خطاب

74

کوئٹہ۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ میں یونیورسٹی کو جتنی بھی فیڈ رل گورنمنٹ یاپنجاب گورنمنٹ سے گرانٹ کی ضر ورت ہو ئی تو صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق میں گرانٹ لے کرد یں گے، گورنمنٹ مرے کالج کو جنرل یونیورسٹی کا درجہ دلوا کر بیٹیوں کے ساتھ ساتھ بیٹوں کو بھی تعلیمی میدان میں ہر طرح کی سہولت دیں گے۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں زیادہ ٹیکس ادا کر نے والے سابق صدر سیالکوٹ چیمبر خواجہ مسعود اختر (فاروڈ سپورٹس والوں) نے جی سی یونیورسٹی ایمن آباد روڈ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی والدہ امام بی بی کے نام پر کیمپس سیالکوٹ میں بیرونی سڑکوں پر جاری کام کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ٹیکس دہندہ خواجہ مسعود اختر کے ہمراہ بیرونی سڑکوں پر جاری کام کا افتتاح کیا۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروقی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی پاکستان آصف حسین، سابق مذہبی امور آزاد کشمیر حافظ حامد رضا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف، چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی، خواجہ خاور، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیصر اقبال بریار، سابق صدر ملک اشرف اعوان، چیئرمین سیالکوٹ ایئر پورٹ میاں نعیم جاوید، چیئرمین ڈرائی پورٹ شیخ نوید اقبال اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ممبران سمیت دیگر کاروباری شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد الیاس نے تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلات تفصیلی جائزہ پیش کیا۔آصف حسین،چوہدری اخلاق احمد، عثمان ڈار اور خواجہ مسعود اختر نے یونیورسٹی کی معاونت اور تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

عثمان ڈار نے سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی کے کام کو بھی سراہا گیا۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثرنے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا یقین دلایا کہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے اساتذہ اور طالبات معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے رہے گے۔