وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور سیّد طارق فاطمی کا سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداﷲ مرذوق اے زہرانی کے اعزاز میں ظہرانہ

138

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سیّد طارق فاطمی نے سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداﷲ مرذوق اے زہرانی کے اعزاز میں پیر کو وزارت خارجہ امور میں ظہرانہ دیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو پاکستان میںان کی مفید اور تعمیری ذمہ داری کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجود شاندار دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے خدمات کو سراہا۔ طارق فاطمی نے سعودی عرب کو پاکستان کا سچا اور بااعتماد دوست قرار دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان روابط میں اضافہ کیلئے سعودی عرب کے آئندہ سفیر کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔