وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کر لیا

وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) کورونا سے بچاو¿ کیلئے حکومتی تعاون کے بغیر پہلی بار مثالی اقدامات کے ذریعے سیالکوٹ کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت جدید ترین سہولیات حاصل کر لیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کر لیا، مخیر حضرات کے تعاون سے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کی گئی ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق تمام انتظامات حکومتی فنڈز کے بغیر تاجر برادری اور مخیر حضرات کے تعاون سے کئے گئے۔ کورونا سے صحت یاب ڈاکٹر محمد احمد نے آکسیجن وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیا ہے، مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ سب مکن ہوا۔ عثمان ڈار آئندہ چند دنوں میں 75 آکسیجن بیڈز مزید حاصل کر لیں گے، عوامی نمائندے چاہیں تو حکومتی مدد کے بغیر بھی عوامی فلاح کے اقدامات ممکن ہیں، حلقہ کا منتخب نمائندہ عوام کو کورونا سے لڑتا چھوڑ کر اسلام آباد بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف عوامی خدمت کی بجائے پارلیمنٹ میں کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہیں، یہ وقت سیالکوٹ کے عوام کی خدمت کرنے کا تھا، خواجہ آصف کو دعوت دیتا ہوں آﺅ مل کر عوام کی خدمت کریں، کرپٹ لیڈر کے دفاع سے زیادہ عوام کی خدمت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بعد میں کر لیں گے ابھی مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیں۔