وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

65

لاہور۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراونڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے جبکہ کھیلوں کے گراونڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے ،آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔عدالت فوری طور پر ہاکی گراونڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔