وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی میڈیا سے بات چیت

215

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نہیں مانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملکی اداروں اور عدلیہ پر یقین نہیں اسی وجہ سے لوگوں نے ان پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اسلام آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے آفس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں میئر شیخ عنصر سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالحکومت بنائیں گے۔