اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ہدایت پر ملک کی موجودہ صورتحال پر غور و فکر کے لئے ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا نعمان حاشر ہوں گے۔
رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری علامہ طاہر الحسن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ رابطوں کا مقصد افغانستان کی نئی صورتحال اور ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی سازشوں پر متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
رابطہ کمیٹی میں مولانا پیر اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا قاسم قاسمی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عمار نذیر بلاچ، مولانا ابو بکر صابری، مولانا میاں راشد منیر، مولانا احسان حسینی، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا حبیب الرحمن عابد اور مولانا محمد احمد مکی شامل ہیں۔