وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کی ملاقات

113

کوئٹہ۔24ستمبر ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ملاقات کی، جس کے دوران سی پیک کے تناظر میں بلوچستان کی اہمیت ، ذرائع مواصلات کی ترقی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی نشاندہی پر لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے زیر اہتمام جدید فنی تربیتی پروگراموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی شرکت کی یقین دہانی کرائی