26.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کااہل وطن کو 28مئی یوم تکبیر کی...

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کااہل وطن کو 28مئی یوم تکبیر کی مبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے، ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیاہے ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے، ہر پاکستانی دفاع وطن کے لیے ہر پل تیار ہے ، پاکستان کی عوام کو پاک فوج پر فخر ہے، بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا،پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پوری قوم اور امت مسلمہ کی فتح ہے،دشمن جان لے کہ وہ پاک سرزمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں