21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ،محکمہ معدنیات و کان کنی کی...

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ،محکمہ معدنیات و کان کنی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ معدنیات و کان کنی کا ایک اہم اجلاس منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور مائینز ایریا میں سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ نے غیر رجسٹرڈ مائینز کی رجسٹریشن کا حکم دیتے ہوئے اس اقدام کو مائینز کے شعبے میں شفافیت اور قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قرار دیا۔

انہوں نے رائلٹی ریٹس پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی تاکہ مائینز سے حاصل ہونے والی آمدن علاقے اور مقامی لوگوں کی ترقی کے لئے خرچ کی جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو ریونیو حاصل ہوگا، وہ اسی علاقے کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا اور مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مائینز سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ اس شعبے میں حکومت کے اخراجات آمدن سے زیادہ ہیں، لیکن چونکہ اس سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، حکومت سیکورٹی اور بہتری کے منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کرے گی وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو دکی مائینز ایریا میں سیکورٹی کے لیے 200 جوان خالصتاً میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت کی ۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ انہوں نے فوری مینجمنٹ کے تحت لورالائی پولیس کے جوانوں کو دکی میں تعینات کرنے کا حکم دیا ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکی سمیت مائینز ایریا میں امن و امان کی بحالی کے لئے ایف سی، پولیس اور لیویز کا مربوط رابطہ ضروری ہے اور ان تینوں اداروں کو مل کر علاقے میں امن کی بحالی کے لئے اپنی خدمات فراہم کرنی ہوں گی اجلاس میں صوبائی وزیر مائینز اینڈ منرلز و خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اسپیشل سیکرٹری مائینز و متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں