اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی طر ف سے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے میں ملوث سرکاری ملازمین کو ترقیاں اور مراعات دینے کے اقدام کا نوٹس لیا جائے۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلا س میں اظہار خیال کرتےہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں میں خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ملازمین بھی بڑی تعداد میں تھے۔ ضمانت پررہائی کے بعد وزیراعلیٰ نے انہیں اپنے دفتر بلا کر ایک ہفتے کی چھٹی اور ترقیاں دینے کااعلان کیا۔و فاقی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے ، یہ روایت اچھی نہیں ۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ بیرون ملک اختیار کئے گئے ناروا سلوک کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کو اس طرح کے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔