وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا منظور آباد مسافر بس حادثے پراظہار افسوس

66
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منظور آباد مسافر بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

جاری اعلامیہ میں انہوں نے مزید کہا کہ بس میں سوار متاثرین کی فیملیز سے رابطے کی کوشش کی جائے اور متاثرہ فیملیز سے مکمل تعاون کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔