کراچی۔ 14 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع خیرپور میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور پولیس آپریشن کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق کامیاب کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے 12 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈکیتوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596793