وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورشہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

148
Mohsin Naqvi

ملتان۔ 12 ستمبر (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے توسیعی بلاک اور شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کادورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی، صوبائی وزراءاور افسران ہو ٹل سے پیدل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پہنچے ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی او پی ڈی اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ، مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولتوں کے بارے استفسار کیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی زیر تعمیر دوسری منزل کابھی معائنہ کیا ۔انہیں ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کو بر وقت مکمل اور دیگر شعبوں کوفعال کرنے کا حکم دیااور فارمیسی کا دورہ بھی کیا۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں سے گفتگو کی،تیمارداروں کے لئے انتظارگاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیااورانتظار گاہ میں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بعدازاں شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ۔علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔مریضوں اور تیمارداروں سے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت کا پوچھا ،وزیراعلی محسن نقوی نے ملتان پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور صحافی برادری کے لئے پریس کلب میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔