
لاہور۔24 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ خود چل کر فرداً فرداً لوگوں کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیر اعلی عثما ن بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔90روز میں جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا ہے اتنا ماضی کی حکومتیں اپنے کسی دور میں نہیں کر سکیں۔