لاہور۔16 اپریل(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے۔ ملک سے دہشت گردی اورتوانائی بحران کا خاتمہ کےے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کا عزم کرچکی ہے ۔