وزیراعلیٰ پنجاب کاشعبہ پروفیسر مغیث الدین شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت

119
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور۔24 جون (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف ماہر تعلیم اورشعبہ صحافت کے استاد پروفیسر مغیث الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر مغیث الدین شیخ مرحوم کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا ہے، انکی شعبہ صحافت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کا انتقال بدھ کو مقامی ہسپتال میں ہوا،ان کو کورونا وائرس لاحق تھا جس کے باعث چند روز قبل ہی ان کو ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔ اپنے کیریئر کا آغاز 1976میں گومل یونیورسٹی سے بطور لیکچرر کرنے والے معروف سکالر، ماہر تعلیم اور اینالسٹ مغیث الدین شیخ جان ایف مورے ایوارڈ یافتہ تھے ،انہوں نے 1982میں پنجاب یونیورسٹی اختیار کی تھی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے اٹھائیس سال گزارے،وہ پاکستان میڈیا ایجوکیٹرز کونسل کے پہلے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر تھے ۔