وزیراعلیٰ پنجاب کی لبرل پارٹی کینیڈاکے مارک کارنی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

139

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لبرل پارٹی کینیڈاکے مارک کارنی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مارک کارنی کی قیادت میں پا کستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔