اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے جمعہ کو یہاں گلگت بلتستان ہاﺅس میں ملاقات کی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین علی خان، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے اخباری مالکان اور صحافیوں کو ادائیگیوں میں تاخیر اور اشتہارات کی تقسیم جیسے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پی ایف یو جے کے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل حل ہوں گے اور قانونی ادائیگیاں جلد کر دی جائیں گی۔ انہوں نے اخبارات کی سرکولیشن کے حوالہ سے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے بھی پختہ عزم کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48790