وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید سےیونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرہاد کی ملاقات

115

کوئٹہ۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید سےیونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرہاد نےملاقات کی۔ملاقات میں کیمپس اور تعلیمی امور پر گفتگو و شنید کی گئی ۔مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید نے کہا کہ یونیورسٹی کالج اف ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کے بجٹ سمیت دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ،اس بابت گورنر بلوچستان، وزیراعلی اور وزیر تعلیم کو تحریری طور پر آگاہ بھی کیا جائے گا تاکہ جلد پیش رفت ہو سکے ۔اس موقع پر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرہاد نے مشیر کھیل و امور نوجوانان مینامجید نے کیمپس میں سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے ڈائریکٹر کو سپورٹس کٹس بھی حوالے کیں۔