- Advertisement -
سکھر۔ 03 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق رکن سندھ اسمبلی سید جاوید علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اراکین کے ہمراہ سکھر میں سابق ایم پی اے سید جاوید علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ کے علاوہ امداد پتافی، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو ، پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591729
- Advertisement -