وزیراعلی عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات،سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال

91

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی اورکہاکہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسلام آباد میں کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔شیخ رشیداحمد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرنا چاہئیے