وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ون ونڈو آپریشن سے متعلق اجلاس

وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار

لاہور۔5نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں ون ونڈو آپریشن کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کیلئے ون روف،ون سٹاپسلوشن پر تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فیڈمک،پیڈمک اورپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ون ونڈو آپریشن سنٹر میں سروسز فراہم کریں گے۔

لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، ہاؤسنگ اوردیگر محکموں کے بااختیار افسران ون ونڈو سنٹر میں موجود ہوں گے۔ لیسکواورسوئی گیس کے کاؤنٹر بھی ون ونڈو سنٹر میں قائم کئے جائیں گے۔ ون ونڈو سنٹر میں اراضی انتقال، نقشہ پاس کرنے او رماحولیات کے این او سی کی سہولت میسر ہوگی۔

ون ونڈوسنٹر کے کاؤنٹر کے افسران درخواست دہندگان کا فارم خود پرکریں گے۔ ون ونڈو سنٹر پر آپریشن 5مراحل میں مکمل کردیاجائے گا۔ 10دن کے اندر کارروائی مکمل نہ ہونے پر متعلقہ سیکرٹری کے ڈیش بورڈ پر سرخ نشان نمودار ہوگا۔ ون ونڈو سنٹر کے لئے آپریشنل ریویو کمیٹی اور سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز انڈسٹریز،خزانہ،ماحولیات،لوکل گورنمنٹ، ہاسنگ، جنگلات،ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔