لاہور۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔