34.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلی مریم نواز اچانک گوجرانوالہ پہنچ گئیں، اندرون شہر وجی ٹی روڈسے...

وزیراعلی مریم نواز اچانک گوجرانوالہ پہنچ گئیں، اندرون شہر وجی ٹی روڈسے ملحقہ علاقوں کا دورہ ، دکانداروں وشہریوں سے بات چیت کی

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں ۔وزیراعلی نے گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈسے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ۔وزیراعلی مریم نواز نے کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار،دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے اور دکانداروں وشہریوں سے بات چیت کی۔گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔

ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اورسڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے گاڑی روک کر مشہور دکان سے بیسن سے بنی سویاں بھی خریدیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں