20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی مریم نواز سے وزیراعلی سرفراز بگٹی کی ملاقات،بین الصوبائی ہم آہنگی...

وزیراعلی مریم نواز سے وزیراعلی سرفراز بگٹی کی ملاقات،بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں،دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے۔ صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں