وزیراعلی پنجاب کا اداروں کومستحکم کرنے کا ویژن، ایل ڈی اے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ

36
وزیراعلی پنجاب کا اداروں کومستحکم کرنے کا ویژن، ایل ڈی اے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے ویژن کے تحت ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے گزشتہ مالی سال میں ایل ڈی اے کے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے نے پہلی مرتبہ تقریبا 27 ارب کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا،ایل ڈی اے نے مالی سال 23-24 کے مقابلے میں مالی سال 24-25 میں 8.1 ارب زائد ریونیو اکٹھا کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں44 فیصد زائد ریونیو اکٹھا کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں آکشن کی مد میں پہلی بار 7.5 ارب اکٹھا کیا،ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں 4 نیلام عام اور 3 بار قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4 ارب زائد ریونیو اکٹھا کیا،ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ نے مجموعی طور پر 12 ارب اور پہلی بار غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کی مد میں تقریباً ایک ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے ریونیو جنریشن میں اضافے کے لیے قوانین میں آسانی اور کاروباری افراد کو سہولیات دی گئی ہیں، ایل ڈی اے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے نئے مالی سال میں بھی ریونیو جنریشن میں اضافے کو برقرار رکھے گا۔