وزیراعلی پنجاب کا مرید کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

لاہور۔17فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مریدکے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ المناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔