وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 2سالہ محمد معاذ کوعلاج کیلئے68لاکھ62ہزار روپے مل گئے،جلد صحت یابی کابھی پیغام

119

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر سیالکوٹ کے2 سالہ محمد معاذ کوعلاج کیلئے68 لاکھ62 ہزار روپے مل گئے۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمسن معاذ کے گھر جاکر وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے جلد صحت یابی کاپیغام بھی دیا۔سیالکوٹ کے نواحی جامکے چیمہ کے رہائشی محمد عثمان نے وزیر اعلی مریم نواز سے بچے کے علاج کی اپیل کی تھی۔

و سالہ محمد معاذ کو پیدائشی طور پر جینیاتی بیماری” ایم پی ایس ٹائپ ix ”۔لاحق ہے۔وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر کمسن محمد معاذ کاچلڈرن ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔ معاذ کے والد محمد عثمان نے وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیٹے کی جان بچانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں،دعا ہے اللہ تعالی وزیر اعلی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔