36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شیخوپورہ میں بھی لائیو سٹاک...

وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شیخوپورہ میں بھی لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کا عمل شروع

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 16 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں شیخوپورہ میں بھی لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں شفا خانہ حیوانات شیخوپورہ میں چھوٹے فارمر کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے ، اس پروگرام میں ایسے فارمرز کو شامل کیا گیا ہے جو وسائل کی کمی کی بنا پرمال مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں اور مجبورہوکرجلد فروخت کر دیتے ہیں ۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سید مظفر حسین بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اس کسان دوست منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف چھوٹے فارمرز کی معاشی حالات میں بہتری لائے گا بلکہ اس سے گوشت کی پیداوار بھی بڑھے گی ۔ اس موقع پر سول ویٹرنری ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹر محمد عثمان ویٹرنری اسسٹنٹ ڈاکٹر اشفاق بلوچ ویٹرنری اسسٹنٹ اور ڈاکٹر امتیاز احمد ویٹرنری اسسٹنٹ ڈاکٹر اشتیاق کمبوہ اے آئی ٹی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=525723

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں