22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر طویل اجلاس ، پنجاب کے تمام...

وزیراعلی کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر طویل اجلاس ، پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نوازکی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تر متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی نے سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہور، قصور،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت سات اضلاع میں فوج کی خدمات طلب کر لی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7مانیٹر کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس فرنٹ لائن پر ریسکیو وریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

دریائے ستلج میں طغیانی سے قصور،اوکاڑہ، پاکپتن،وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر قرار دیئے گئے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ضلع قصور کے 72گاؤں اور 45ہزار افراد متاثرہوئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکپتن 12، وہاڑی 23،بہاولنگر 75اور بہاولپور میں سیلاب سے 15گاوں متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں 130بوٹس، 115او بی ایم، 6اے ایم بی بائیکس، 1300لائف جیکٹس، 245لائف رنگز پہنچادی گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اور 35ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل، ریلیف کیمپس، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپس میں 2600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے تمام اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں