وزیرا عظم شہباز شریف ترک صدر کی حلف برداری کی تاریخی تقریب میں شریک ہوں گے ،مریم اورنگزیب

115
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ چکے ہیں اور آج رجب طیب ایردوان کی تیسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تاریخی تقریب اور ترکیہ کے بھائیوں بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان قریبی شراکت داری دونوں برادرعوام کے درمیان اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہے جبکہ قائد محمد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے صدر ایردوان کے ساتھ ذاتی برادرانہ تعلقات نے اخوت کے اس بندھن کو مزید منفرد اور مظبوط بنا دیا ہے۔