آزاد کشمیر کے عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کلین سویپ کرے گی، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں حکومت بنا کر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان اور آزاد کشیمر کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں، وفاقی حکومت نے تین سال میں آزاد کشمیر حکومت کو ترقیاتی کاموں کےلئے 300ارب دیئے لیکن وہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکے
وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا دھیر کوٹ میں اسقتبالیہ سے خطاب
دھیر کوٹ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں، وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان اور آزاد کشیمر کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کلین سویپ کرے گی، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں حکومت بنا کر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، وفاقی حکومت نے تین سال میں آزاد کشمیر حکومت کو ترقیاتی کاموں کےلئے 300ارب دیئے لیکن وہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکے، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں حکومت بنا کر نہ صرف لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کرےگی بلکہ جو سہولیات پاکستان کےعوام کو وزیراعظم محمد نواز شریف فراہم کر رہے ہیں وہ آزادکشمیر کے عوام کو دی جائےں گی‘ گذشتہ پانچ سالوں میں آزاد کشمیر کے لوگوں کا حق سلب کیا گیا۔ وہ بدھ کو دھیر کوٹ میں اسقتبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2663