وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو

230
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگووزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو

نیو یارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سکاٹ ناتھن کے درمیان ملاقات میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ اور سکاٹ ناتھن کے درمیان توانائی، زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت اور خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی