23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ انقلابی اقدام ہے ،اس کے نفاذ...

ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ انقلابی اقدام ہے ،اس کے نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فاسٹ ٹریک پر دور کیا جائے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا منصوبہ ایک انقلابی اقدام ہے ،ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فاسٹ ٹریک پر دور کیا جائے، جب بھی کوئی نیا نظام متعارف ہوتا ہے ابتدا میں سسٹم میں بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کے دوران کیا۔دورے کا مقصد پمز ہسپتال ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے منصوبہ پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا ۔دونوں وزرا نے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے نظام کے جائزے کیلئے اوپی ڈی میں رجسٹریشن کاؤنٹر کا معائنہ کیا ۔پمز ہسپتال اور آئی ٹی کی ایڈمنسٹریشن نے دونوں وزرا کو بریفنگ دی ۔

انہوں نے رجسٹریشن کاؤنٹر سٹاف نے درپیش چیلنجز اور شکایات بارے بھی بتایا ۔وفاقی وزیر صحت نے ون پیشنٹ ون آئی ڈی سے منسلک ریڈیالوجی پتھالوجسٹ لیب اور ڈاکٹرز کے روم کا بھی معائنہ کیا۔ ون پیشنٹ ون آئی ڈی سے متعلقہ تمام شعبوں میں پیش آنے والے مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا۔وزیر صحت نے کہا کہ جب بھی کوئی نیا نظام متعارف ہوتا ہے ابتدا میں سسٹم میں بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،چیلنجز کا دریافت ہونا بڑا مسئلہ نہیں ہے ،ان کو حل نہ کرنا بڑا مسئلہ ہوتا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فاسٹ ٹریک پر دور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو آج ہی مراسلہ بھیجیں،اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں منصوبے کے نفاز میں آنے والی شکایات کی لسٹ بنائی جائے ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو اپنے اپنے شعبے کی شکایات کا علم ہو نا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پمز کی انتظامیہ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے لوگ مل کر ان شکایات کا فوری بنیادوں پر ازالہ کریں گے ،مسائل کے حل کیلئے روڈمیپ تیار کریں ،میں اس پروجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا منصوبہ ایک انقلابی اقدام ہے ۔وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دورہ کے دوران مریضوں کی شکایات سنیں ،ریڈیالوجی کا کاؤنٹر 12بجے بند نہ کیا جائے ،جو مریض ہسپتال کی حدود میں داخل ہو جائے اس کو سہولیات فراہم کریں ،تکلیف میں مبتلا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کو جلد حل کیا جائے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزارت صحت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کریں گے، ڈیجیٹل سوسائٹی میں صحت کا شعبہ انتہائی اہم ہے، ون پیشنٹ، ون آئی ڈی نظام گورننس کو شفاف بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائز بنائیں گے،ڈیجیٹل نظام شہریوں کو آسان اور فوری سہولیات فراہم کرے گا، ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز سے مریض کا ڈیٹا ایک جگہ منظم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شناخت کے ذریعے صحت کی سہولیات کو مؤثر بنائیں گے، ڈیجیٹل ہیلتھ اقدامات سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580250

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں