26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیرصحت پنجاب کا جناح ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

وزیرصحت پنجاب کا جناح ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو اپنے شعبوں میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی آسانی کےلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاو نٹر و دیگر شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582199

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں