29.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیرعظم آزا د کشمیر چوہدری انوار الحق نے زکوٰۃ منافع فنڈ سے...

وزیرعظم آزا د کشمیر چوہدری انوار الحق نے زکوٰۃ منافع فنڈ سے علاج معالجہ کیلئے 5659951 روپے کی منظوری دیدی

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 02 مئی (اے پی پی):وزیر اعظم آزا حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے زکوٰۃ منافع فنڈ سے بیرون آزاد کشمیر/پاکستان میں علاج معالجہ کیلئے 56,59,951 روپے کی منظوری دیدی۔ حکومت آزاد کشمیر محکمہ زکوٰۃوعشر کے ذریعے ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان ) علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے ۔

جمعہ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں معالجہ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے 10 مستحق و نادار مریضان جن میں عارضہ قلب کے 5کیسزجن کے لئے مبلغ26,26,000 روپے اورکینسرکے5کیسزجن کے لئےمبلغ30,33,591 روپے کُل مبلغ 56,59,951 روپے کے کیسز کی منظوری دی۔ قبل ازیں محکمہ زکوٰۃ دعشر کے توسط سے آزاد کشمیر بھر کے38مستحق و نادار مریضان کے علاج معالجہ کے لئے مبلغ 2,08,58,440روپے بذریعہ کراس چیک بیرون آزاد کشمیرپاکستان کے طبی ادارہ جات میں خرچ کیے جاچکے ہیں جن میں ضلع مظفر آباد47,02,650،ضلع جہلم و یلی 41,50,000 ، ضلع کوٹلی37,20,000، ضلع نیلم25,00,000،ضلع باغ15,40,000،ضلع سدھنوتی17,10,000، ضلع حویلی کہوٹہ 12,00,000، ضلع راولاکوٹ7,35,790، ضلع میر پور6,00,000 شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر چوہدری محمد رزاق چیف ایڈمنسٹریٹرز کو ٰۃوعشر نے کہا کہ حکومت علاج معالجہ کی سہولت دے رہی ہے ،اگر کسی غریب و نادار شخص کا علاج معالجہ آزاد کشمیر میں ممکن نہیں تو وہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے زکوٰۃ کے ضلعی دفاتر یا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں قائم ڈیسک ہاسے رابطہ کرے تا کہ اس کے علاج کویقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں عام شہری بھی متذکر ہ علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کر سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591466

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں