وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا مرحوم کیپٹن (ر) شیر عالم محسود کو بعد از مرگ ہلالِ امتیاز (سول)سے نوازنے کا اعلان

164
وزیراعظم محمد شہباز شریف

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے حال ہی میں وفات پانے والے وفاقی سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان مرحوم کیپٹن (ر) شیر عالم محسود کی نمایاں عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از مرگ ہلالِ امتیاز (سول)سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شیر عالم محسود اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران سروس میں حرکتِ قلب بند ہوجانے سے وفات پا گئے تھے۔