وزیرِ اعظم شہباز شریف آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال میں شعبہ یورالوجی کی سروسزکا افتتاح کریں گے

218
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج منگل کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال میں شعبہ یورالوجی کی سروسز کے آغاز کا افتتاح کریں گے۔یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔

وزیرِ اعظم اس دوران ہسپتال کے میں مختلف وارڈ کا جائزہ لیں گے۔وزیرِ اعظم کو اس موقع پر ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔