وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سی پیک کی مفاہمتی یاداشت پر دستخطوں کی ایک دہائی مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے

114
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سپیشل اکنامک زون کاسنگ بنیاد، یوتھ سپورٹس انیشی ایٹوکا آغاز کریں گے

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو) اسلام آباد میں چین اور پاکستان  مابین سی پیک بارے مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی ایک دہائی مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالہ سے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں چینی ناظم الامور پانگ چُنشوئی کے ساتھ ساتھ چینی اور پاکستانی حکام شرکت کریں گے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔